جمعرات 11؍ربیع الاول 1445ھ28؍ستمبر 2023ء

امارات کا خلیجی ممالک کے اشتراک سے مشترکہ سیاحتی ویزا پر غور

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے وزیر معاشیات عبداللّٰہ بن طوق المری نے کہا کہ خلیجی ممالک کے اشتراک سے مشترکہ سیاحتی ویزے پر غور کر رہے ہیں۔ 

دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اماراتی وزیر کا کہنا تھا کہ مشترکہ سیاحتی ویزے پر امارات اور دیگر خلیجی ممالک کا دورہ ہوسکے گا۔ 

انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک سعودی عرب میں سیاحتی شعبے میں ترقی سے متاثر ہیں۔ مشترکہ سیاحتی ویزہ سعودی عرب کی سیاحتی پالیسیوں کو دیکھ کر جاری کیا جائے گا۔ 

عبداللہ بن طوق المری کے مطابق متحدہ عرب امارات آنے والے 70 فیصد سیاح بین الاقوامی مارکیٹ سے تعلق رکھتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.