جمعرات 11؍ربیع الاول 1445ھ28؍ستمبر 2023ء

سیکریٹری پاور ڈویژن کا بجلی چوروں سے 10 ارب 16 کروڑ کی ریکوری کا دعویٰ

سیکریٹری پاور ڈویژن راشد لنگڑیال نے بجلی چوروں سے 10 ارب 16 کروڑ کی ریکوری کا دعویٰ کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان میں راشد لنگڑیال نے انسداد بجلی چوری سے متعلق مختلف ڈسکوز کی مہم کے اعداد و شمار جاری کیے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کی بجلی چوری کنٹرول مہم کے دوران سیپکو، حیسکو اور پیسکو کی کارروائیوں میں تیزی آئی ہے۔

سیکریٹری پاور ڈویژن نے دعویٰ کیا کہ بجلی چوروں سے گزشتہ 10 دن میں 8 ارب جبکہ مجموعی طور پر 10 ارب 16 کروڑ روپے وصول کرلیے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ اب تک بجلی چوری کے خلاف کارروائیوں میں 17 ہزار 646 مقدمات درج کیے گئے جبکہ 3 ہزار 186 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.