جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

ضروری نہیں ہر وقت مار دھاڑ والی کرکٹ کی ضرورت ہو، مصباح الحق

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ ماڈرن دور میں ضروری نہیں کہ ہر وقت مار دھاڑ والی ہی کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہوتی ہو۔

ہیڈ کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم مصباح الحق نے ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم کی جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں کامیابی پر کہا کہ جیتنے سے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے جس کا فائدہ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ مڈل آرڈر اور لوئر آرڈر میں تسلسل کے ساتھ رنز درکار ہیں۔

انھوں نے بھارت میں میگا ایونٹس کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اسپنرز کو کھیلنے میں بہتری لانا ہوگی، اگلے تین ورلڈکپ بھارت میں ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان کا متنازع رن آؤٹ پر کہنا ہے کہ میری غلطی تھی، ڈی کوک کو قصور وار نہیں ٹہھراتا، مجھے مڑ کے دیکھنا نہیں چاہیے تھا۔

شاداب خان کی مایوس کن کارکردگی پر مصباح الحق نے کہا کہ شاداب خان کی پرفارمنس ویسی نہیں جیسی ہونی چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ  ہماری فاسٹ بولنگ اس وقت بہت اچھی ہے، فہیم اشرف کی وجہ سے فائدہ ہورہا ہے۔

ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ بابراعظم کی کپتانی میں بہتری آتی جارہی ہے، انہوں نے پرفارم بھی اچھا کیا۔

مصباح الحق نے مین آف دی سیریز فخر زمان سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ فخر کا کھیلنے کا اپنا انداز ہے، وہ ٹیم کے لیے مؤثر ثابت ہو رہے ہیں۔

جنوبی افریقہ میں قومی کرکٹ ٹیم کی تاریخی فتح کے بعد…

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد میچ میں جتنا بھی کھیلے ٹیم کی ضرورت کے مطابق کھیلنے کی کوشش کی۔

انھوں نے مزید کہا کہ سرفراز احمد کو مڈل آرڈر میں کھلانے کا فیصلہ تو کنڈیشنز کے مطابق ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ون ڈے میں آئندہ کی مصروفیات، ضرورت کے مطابق نوجوانوں کو ایڈجسٹ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مصباح الحق نے یہ بھی کہا کہ ماڈرن دور میں ضروری نہیں ہر وقت مار دھاڑ والی ہی کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہوتی ہو۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.