اوپنر فخر زمان اور کپتان بابر اعظم کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے جنوبی افریقہ کو آخر ون ڈے میں جیت کے لیے 321 رنز کا ہدف دے دیا۔
پاکستانی بیٹسمین حسن علی اور بابراعظم نے آخری 18 گیندوں میں چھکوں کی بارش کرتے ہوئے 56 رنز جوڑے۔
گزشتہ میچ میں ڈبل سنچری بنانے سے محروم رہ جانے والے فخر زمان نے اپنی فارم برقرار رکھی اور مسلسل دوسرے میچ میں بھی سنچری اسکور کی۔
انھوں نے 57 رنز بنانے والے امام الحق کے ساتھ پہلی ہی وکٹ پر 112 رنز کی پارٹنر شب بنائی۔
اس کے بعد فخر نے کپتان بابر اعظم کے ساتھ 94 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی، اور خود 101 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
بعد ازان کپتان بابر اعظم کا ساتھ دینے کے لیے آنے والے مڈل آرڈر بیٹسمین ایک کے بعد ایک آؤٹ ہوتے گئے، تاہم بابر نے اپنا عمدہ کھیل جاری رکھا اور ٹیم کو 300 رنز کے قریب پہنچایا۔
ایک موقع پر پاکستان کے لیے 300 رنز کا ہندسہ عبور کرنا بھی مشکل دکھائی دے رہا تھا، ایسے میں حسن علی نے 4 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے صرف 11 گیندوں پر 32 رنز بنا کر ٹیم کو 320 رنز تک پہنچایا۔
بابر اعظم اپنی سنچری مکمل نہ کرسکے اور 94 رنز پر اننگز کی آخری گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
Comments are closed.