بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ حکومت احمد عمر شیخ کی رہائی کے حکم پر ریویو میں جائے گی، ناصر شاہ

وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر شاہ نے کہا ہے کہ کہ سندھ حکومت احمد عمر شیخ کی رہائی کے آرڈر پر ریویو میں میں جائے گی۔

 ناصر شاہ نے عمر شیخ کی رہائی سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت ڈینئل پرل قتل کیس میں قانونی تقاضے پورے کرے گی۔

 وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ڈینئل پرل قتل کیس میں عمر شیخ کی رہائی کا حکم دیا ہے۔

ناصر شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت نے سپریم کورٹ کے احکامات پر نظرثانی میں جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمر شیخ نے ڈینئل پرل قتل کیس میں اپنے ملوث ہونے کو قبول کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.