جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کل افغانستان کے دورے پر روانہ ہوں گے، اعلامیہ

اسپیکر قومی اسمبلی اسدر قیصر کل 3 روزہ دورے پر افغانستان روانہ ہوں گے۔ 

اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 9 رکنی پارلیمانی وفد بھی اسپیکر اسد قیصر کے ہمراہ افغانستان کا دورہ کرے گا۔

اعلامیے کے مطابق اسد قیصر کو دورے کی دعوت افغان ولوسی جرگہ کے چیئرمین نے دی تھی۔

اعلامیے کے مطابق اسد قیصر چیئرمین افعان مفاہمتی کونسل اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کریں گے، اسپیکر قومی اسمبلی کا دورہ دونوں ممالک کو مزید قریب لانے میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.