نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے فی یونٹ بجلی 64پیسے مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نیپرا کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیکشن کے مطابق بجلی فروری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے جبکہ اضافہ صارفین سے اپریل کے بلوں میں وصول کیا جائے۔
نیپرا کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیکشن کے مطابق ماہانہ 50 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر اطلاق نہیں ہوگا۔
نیپرا کا جاری کیے گئے نوٹیفیکشن میں کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کے صارفین پر اس فیصلے کا اطلاق نہیں ہو گا۔
Comments are closed.