میانمارمیں سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین کے کیمپ پر فائرنگ کرکے3 افراد کو ہلاک کردیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق میانمار میں سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین کے کیمپ پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
دوسری جانب میانمار کی برطرف حکومت کی نمائندگی کرنے والے گروپ کا کہنا ہے کہ انہوں نے فوج کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی سے متعلق ایک لاکھ 80 ہزار ثبوت جمع کئے ہیں۔
سوچی کی پارٹی کے اراکین پر مشتمل اس گروپ کے وکلا تمام ثبوت اقوام متحدہ کے تفتیش کاروں کو پیش کریں گے۔
یکم فروری کی فوجی بغاوت کے بعد سے اب تک 581 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
Comments are closed.