منگل 4؍صفر المظفر 1445ھ22؍اگست 2023ء

صدر نے حمیرا احمد کی خدمات مانگیں، خاتون افسر نے انکار کردیا

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بلوں کے تنازع پر اپنے سیکریٹری وقار احمد کو ہٹا دیا۔

صدر مملکت نے 22ویں گریڈ کی خاتون افسر حمیرا احمد کی خدمات مانگی ہیں لیکن خاتون افسر نے انکار کردیا۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ، آرمی ایکٹ ترمیمی بل بغیر دستخط واپس بھیجنے کے احکامات پر عمل نہ کرنے پرصدر نے ناراضی کا اظہار کیا تھا۔

صدر عارف علوی نے گزشتہ روز وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری سید توقیر حسین شاہ سے کہا تھا کہ ان کے سیکرٹری وقار احمد کو ہٹایا جائے۔

عارف علوی نے مزید کہا تھا کہ حمیرا احمد کو صدر مملکت کا سیکرٹری تعینات کیا جائے، حمیرا احمد اس وقت سیکرٹری قومی ورثے کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہی ہیں۔

صدر کے احکامات کی اب تک تعمیل نہیں ہوسکی، قومی اسمبلی کی تحلیل کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان کی اجازت کے بغیر کوئی پوسٹنگ نہیں ہوسکتی۔

صدر مملکت کو کسی سرکاری افسر کو تبدیل کرنے کا استحقاق نہیں، کسی بھی تبدیلی کےلیے انہیں حکومت سے رابطہ کرنا ہوتا ہے اور حکومت پر یہ بھی لازم نہیں کہ وہ صدر مملکت کی درخواست مانے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.