پیر 3؍صفر المظفر 1445ھ21؍اگست 2023ء

پرویز الہٰی کا 29 اگست تک جسمانی ریمانڈ منظور

لاہور کی احتساب عدالت نے گجرات ترقیاتی منصوبوں میں 1 ارب 25 کروڑ کی کرپشن کے کیس میں 29 اگست تک سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ پیر تک پرویز الہٰی کی حراست نیب کو دے دیں تو کوئی اعتراض نہیں ہو گا۔

جج نے کہا کہ پیر تک نہیں منگل تک ریمانڈ دوں گا کیونکہ پیر کو میں دستیاب نہیں۔ 

 وکیل امجد پرویز نے کہا کہ ہمیں ذاتی معالج کی سہولت دے دیں، ذاتی ڈاکٹر کی سہولت نواز شریف کو بھی دی گئی تھی، پیر کے روز فیملی سے ملاقات کرا دیں۔

چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ میں بھی کچھ کہنا چاہتا ہوں، مجھے سیدھا کھڑا ہونے میں بھی مشکل ہے، مجھے ذاتی معالج سے چیک اپ کروا دیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.