پیر 3؍صفر المظفر 1445ھ21؍اگست 2023ء

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والا جاپانی کتّا ’چیم بالٹز‘ چل بسا

لبوں پر بے ساختہ مسکراہٹ بکھیرنے والا مشہور زمانہ ڈوگی میم میں دکھائی دینے والا  ’چیم بالٹز‘ نامی جاپانی کتا چل بسا۔

وائرل میم میں نظر آنے والا یہ کتا گزشتہ چھ ماہ سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھا، تاہم 12 برس کی عمر میں وہ کینسر سے لڑتے ہوئے اپنی زندگی کی بازی ہار گیا۔

اس جاپانی کتے کے مالک نے مختلف سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابق) اور انسٹاگرام پر ایک پوسٹ اپ ڈیٹ کی ہے جس کے مطابق کینسر میں مبتلا یہ کتا جمعے کے روز وفات پاگیا۔

اس کے مالک کے مطابق ڈوگی میم سے وائرل ہونے والے اس کتے کو کیموتھراپی کے لئے اسپتال لے کرجانا تھا تاہم اس سے قبل ہی وہ وفات پاگیا۔

شیبا نو کتوں کی جاپانی نسل سے تعلق رکھنے والا بالٹز نامی کتا تو کینسر سے وفات پا گیا تاہم 18 سالہ ’کوباسو‘ نامی کتا ابھی بھی کینسر سے زندگی کی جنگ لڑ رہا ہے۔

مشہور زمانہ ڈوگی میم کو کس نے نہیں دیکھا ہوگا، جس میں ایک کتا کچھ حیران و پریشان ، تعجب کرتے ہوئے اپنے پنچوں پر بیٹھا ہوا ہے۔

خیال رہے کہ 2011 کے آغاز سے انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والے اس ڈوگی میم میں ’شیبا نو‘ نامی جاپانی کتوں کی نسل سے وابستہ کتوں کی شکل استعمال ہورہی ہے۔ جسے اس کتے پر مشتمل وائرل میمز کے ذریعے ’واہ‘، ’بہت خوفزدہ‘، ’بہت عزت‘ جیسے جذبات کا اظہار کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، جو دنیا بھر میں بہت مشہور ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک نے ٹوئٹر کی چڑیا کو بائی بائی کہہ دیا، اب اس کی جگہ مشہور زمانہ ڈوگی میم والے ’کتے‘ کو دے دی۔

اس وائرل ڈوگی میم کی شہرت میں مزید اضافہ اُس وقت ہوا جب 2021 میں ’ڈوگی کوائن‘ نامی کرپٹو کرنسی کا اجرا کیا گیا۔ جو رواں سال این ایف ٹی پر 4 ملین ڈالرز تک فروخت ہوا۔ اس کے میمز کو اب تک این ایف ٹی پر سب سے مہنگے میم کا اعزاز حاصل ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.