اتوار 2؍صفر المظفر 1445ھ20؍اگست 2023ء

جماعت اسلامی کا صدر مملکت کے بیان پر ردعمل

جماعت اسلامی نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے بیان پر ردعمل دیا ہے۔ جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے صدر مملکت کے بیان کو ریاست، پارلیمنٹ اور عوام کی توہین قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صورت حال یہ ہوگئی ہے تو اللّٰہ پاکستان پر رحم کرے۔

سابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے صدر عارف علوی کے بیان کو افسوسناک قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر جو کہہ رہے ہیں انہیں ثابت کرنا ہوگا، وہ فائل دکھانی ہوگی، جس میں لکھا ہو کہ وہ اس بل کو واپس کر رہے ہیں۔

سابق اٹارنی جنرل نے مزید کہا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ صدر مملکت کو پیغام ملا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اُن سے ناراض ہوگئے ہیں، اسی لیے وہ اپنے بیان میں معافی مانگ رہے ہیں۔

اس سے قبل پلڈاٹ کے صدر احمد بلال محبوب نے کہا تھا کہ صدر نے بلوں پر دستخط نہیں کیے تو معافی نہ مانگیں، اپنے عملے کے خلاف ایف آئی آر کٹوائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ صدر مملکت کے بیان سے ریاست مذاق بن کر رہ جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.