منگل 4؍صفر المظفر 1445ھ22؍اگست 2023ء

حسان ہادی پاکستان کے قومی اسکریبل چیمپئن بن گئے

حسان ہادی پاکستان کے قومی اسکریبل چیمپئن بن گئے، انہوں نے 35ویں اسکریبل چیمپئن شپ جیت لی۔

حسان نے 27 میں سے 24 گیمز اپنے نام کرکے ٹائٹل جیتا۔

حسان نے ابتدا ہی سے برتری برقرار رکھی، دو گیمز قبل ہی چیمپئن قرار پا گئے۔

ایونٹ میں دفاعی چیمپئن وسیم کھتری 19 گیمز جیت کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ورلڈ یوتھ چیمپئن علی سلمان نے 17 گیمز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.