پیر 3؍صفر المظفر 1445ھ21؍اگست 2023ء

عارف علوی نے صدر کے عہدے کو بے توقیر کردیا، آصف کرمانی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ عارف علوی نے صدر مملکت کے عہدے کو بےتوقیر کردیا ہے۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں آصف کرمانی نے کہا کہ صدر کا عہدہ سنجیدگی اور سچائی کی علامت ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ عارف علوی نے صدر مملکت کے عہدے کو بےتوقیر کیا ہے وہ استعفیٰ دیں اور گھر چلے جائیں۔

ن لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ عارف علوی زیادہ ہوشیاری اور چالاکی نہ دکھائیں، موجودہ صدر مملکت پی ٹی وی پر حملے کا بھی مرکزی کردار ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.