منگل 4؍صفر المظفر 1445ھ22؍اگست 2023ء

پتھروں سے بنی لذیذ ’ڈش‘ کی سوشل میڈیا پر مقبولیت

چین میں پتھروں سے بنائی جانے والی ایک روایتی ’سٹر فرائی ڈش‘ شاید دنیا کی سخت ترین ڈش ہے جو کہ سوشل میڈیا پر مقبول ہو رہی ہے۔

ذائقے سے بھرپور پتھروں کی اس عجیب و غریب ڈش کا آغاز مشرقی چینی صوبے ہوبی سے ہوا جسے انسان صرف چوس سکتا ہے۔

اس ڈش کو تیار کرنے کے لیے سب سے پہلے چمکتے پتھروں پر مرچ کا تیل ڈالا جاتا ہے پھر گارلک ساس ڈال کر لونگ اور کٹی ہوئی مرچیں ڈال کر اسے اچھی طرح بھونا جاتا ہے۔

اس ڈش میں پتھروں پر لگے ہوئے لذیذ مصالحے کو چوسنے کے بعد پتھر کو پھینک دیا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ اس ڈش کا نام ’سوڈیو (Suodiu)‘ ہے جس کا مطلب ہے ’چوسو اور پھینک دو‘۔

چین سے کچھ عرصے قبل یہ ویڈیو منظرِ عام پر آئی اور اب آہستہ آہستہ دنیا بھر کے سوشل میڈیا صارفین میں یہ مقبول ہو رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.