اتوار 2؍صفر المظفر 1445ھ20؍اگست 2023ء

بس حادثے کی وجوہات کا تعین ضروری ہے، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ بس حادثے کی وجوہات کا تعین ضروری ہے۔

مریم نواز نے فیصل آباد موٹر وے پر پنڈی بھٹیاں کے قریب پک اپ وین اور مسافر کوچ کے تصادم کے باعث ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہارِ ہمدردی کیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق مسافر کوچ کراچی سے اسلام آباد جارہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ واقعے پر انتہائی دکھ ہے، متاثرہ خاندانوں کے غم میں شامل ہیں، اللّٰہ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور پسماندگان کو صبر دے۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ بس حادثے کے زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔

انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.