اتوار 2؍صفر المظفر 1445ھ20؍اگست 2023ء

راشد منہاس شہید کا 52 واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے

کم عمر ترین شہید پائلٹ آفیسر راشد منہاس کا 52 واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے، مسلح افواج نے راشد منہاس شہید نشان حیدر کو خراج عقیدت پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق راشد منہاس نے دوران ڈیوٹی پاک افواج کی عظیم روایات کی پاسداری کی، راشد منہاس کی برسی کا دن مسلح افواج کی غیرمعمولی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق وطن کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہیروز کی قربانیوں کو یاد رکھیں، قوم کو اپنے بہادر بیٹوں پر فخر ہے۔

راشد منہاس شہید 20 اگست 1971 کو سجاول کے گوٹھ احمد شاہ میں شہید ہوئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.