منگل 4؍صفر المظفر 1445ھ22؍اگست 2023ء

راجستھان میں انتہاپسندوں کے ہاتھوں 1 نوجوان جاں بحق

بھارت میں مسلمانوں کے خلاف بربریت کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے، انتہا پسند جتھے کے حملے میں ایک نوجوان جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

بھارتی ریاست راجستھان میں 3 مسلمان نوجوانوں پر انتہاپسند جتھے نے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ 

تینوں نوجوان راجستھان کے علاقے بانسور کے جنگل میں لکڑیاں لینے گئے تھے، انتہا پسندوں نے تینوں نوجوانوں کو لکڑی اٹھانے سے روکا اور تیز دھار آلے، سریے اور لاٹھیوں سے حملہ کردیا۔

تیز دھار آلے کے وار سے  27 سالہ وسیم جاں بحق ہوگیا، دیگر دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس نے واقعےکا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.