ہفتہ یکم صفر المظفر 1445ھ19؍اگست 2023ء

کراچی، طارق روڈ پر شاپنگ سینٹر کی بیسمنٹ میں آتشزدگی

کراچی کے علاقے طارق روڈ پر شاپنگ سینٹر کی بیسمنٹ میں واقع ایک دکان میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے، انتظامیہ نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا۔

طارق روڈ پر واقعہ مشہور شاپنگ سینٹر کے بیسمنٹ میں گارمنٹس کی دکان میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔

 آگ لگنے سے شاپنگ مال میں دھواں بھر گیا جبکہ مال کی انتظامیہ نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا۔

دکاندار کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جبکہ آتشزدگی کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان پیش آیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ آگ لگنے سے دکان میں موجود کچھ سامان متاثر ہوا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.