جمعہ30؍محرم الحرام 1445ھ18؍اگست 2023ء

نگراں وفاقی وزیرِ تجارت گوہر اعجاز نے ذمے داریاں سنبھال لیں

نگراں وفاقی وزیرِ تجارت گوہر اعجاز نے اپنی ذمے داریاں سنبھال لیں۔

گوہر اعجاز کو کامرس ڈویژن اور صنعت کے اہم کاموں اور ذمے داریوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر گوہر اعجاز نے کہا کہ ملک کے تجارتی اور صنعتی منظر نامے کو نئی جہت دینے کا عزم لے کر آیا ہوں، تجارتی شعبہ جات میں پیچیدگیوں کو چیلنج سمجھ کر حل کرنا چاہتا ہوں۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی پر سمجھوتہ نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس پوزیشن کو خدمت خلق سمجھ کے قبول کیا ہے، ارادہ ہے اس مختصر عرصے میں ریاستی کاروباری اداروں کو منافع بخش بنایا جائے۔

گوہر اعجاز نے کہا کہ اسپیشل اکنامک زون میں گارمنٹس کے لیے فلیگ شپ پراجیکٹ لانچ کیے جائیں گے۔

اس حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق وزیرِ تجارت گوہر اعجاز نے ریاستی کاروباری اداروں کو ملنے والی سبسڈی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.