متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان کے رہنما کنور نوید جمیل کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
طویل علالت کے بعد گزشتہ روز انتقال کر جانے والے ایم کیوایم پاکستان کے سابق رکن قومی اسمبلی کی نماز جنازہ آج کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ادا کی گئی۔
نماز جنازہ میں سابق وزیر اعلیٰ مراد علیٰ شاہ، ناصر شاہ، سابق گورنر عمران اسماعیل سمیت دیگر نے شرکت کی۔
ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق مرحوم کنور نوید جمیل کئی ماہ سے برین ہیمرج کا شکار ہونے کی وجہ سے کوما میں تھے۔
سابق رکن قومی اسمبلی کئی ماہ سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، وہ طویل علالت کے بعد گزشتہ روز انتقال کرگئے۔
Comments are closed.