جمعرات 29؍محرم الحرام 1445ھ17؍اگست 2023ء

الیکشن 90 روز میں ہی ہوں گے، خرم دستگیر

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر کا اب بھی کہنا ہے کہ الیکشن 90 روز میں ہی ہوں گے۔ 

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن 90 دن میں حلقہ بندیاں کر کے الیکشن کرائے گا۔

سابق وزیر توانائی نے کہا کہ پی ٹی آئی پر اب تک کوئی پابندی نہیں، جب حکومت میں تھے تب بھی پی ٹی آئی پر پابندی نہیں لگائی۔

ان کا کہنا تھا کہ پُر تشدد واقعات میں شامل افراد کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔

سابق سینیٹر نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو ہوش نہیں تھا، ملک کو جان بوجھ کر انتشار کی طرف لے جایا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقبولیت کا فیصلہ الیکشن کے روز ہوتا ہے، میری توقع ہے الیکشن کمیشن حلقہ بندیاں مکمل کرکے 90 روز میں الیکشن کرا دے گا۔

اسی پروگرام میں شریک سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عابد زبیری نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں پولیس کہاں تھی؟ رٹ قائم کرنا ریاست اور پولیس کا کام ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئین کے مطابق الیکشن کمیشن 90 روز میں الیکشن کرانے کا پابند ہے، 90 روز میں الیکشن نہ کرا کر سپریم کورٹ کے آرڈر اور آئین کو توڑا گیا۔

عابد زبیری نے مزید کہا کہ سی سی آئی کی میٹنگ ہی غیر قانونی اور غیر آئینی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.