جمعہ30؍محرم الحرام 1445ھ18؍اگست 2023ء

ہمارا مطالبہ ہے 90 روز میں الیکشن ہوں، فیصل کنڈی

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ 60 یا 90 روز میں الیکشن ہونے چاہئیں۔ پیپلز پارٹی کا مطالبہ ہے کہ 90 روز میں الیکشن ہوں۔

جیو نیوز کے پروگرام’’آج شاہ زیب خانزادہ کےساتھ ‘‘میں گفتگو کے دوران فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ملک میں معاشی بحران ہے۔ نہیں پتہ کہ راجا ریاض کس کو بڑا کہہ رہے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ اپنا موقف اتحادی جماعتوں کے سامنے بھی رکھیں گے۔ الیکشن کمیشن اپنا اسٹاف بڑھا کر حلقہ بندیاں 2 ماہ میں مکمل کرلے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.