منگل 4؍صفر المظفر 1445ھ22؍اگست 2023ء

رضوانہ تشدد کیس: جے آئی ٹی نے ویڈیوز فارنزک کیلئے لاہور بھجوا دیں

کمسن گھریلو ملازمہ رضوانہ تشدد کیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے 3 ویڈیوز فارنزک کے لیے لاہور بھجوا دیں۔

ذرائع کے مطابق جج عاصم حفیظ کے گھر کے باہر کی 26 نومبر کی سی سی ٹی وی ویڈیوز فارنزک کے لیے بھجوا دی گئی ہیں۔

اسلام آباد اور سرگودھا کے بس اڈوں کی سی سی ٹی وی ویڈیوز بھی فارنزک کے لیے بھجوائی گئی ہیں۔

سول جج کی اہلیہ کے گھریلو ملازمہ پر تشدد کے کیس میں وفاقی پولیس مختلف پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے۔

دوسری جانب تھانہ ہمک کے تفتیشی افسر آج رضوانہ کا بیان لینے لاہور جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تفتیشی افسر کے ساتھ جے آئی ٹی ممبران بھی لاہور جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.