جمعرات 29؍محرم الحرام 1445ھ17؍اگست 2023ء

پاکستان میں دستیاب قومی کرکٹ اسکواڈ کی سری لنکا روانگی

قومی کرکٹ اسکواڈ کے پاکستان میں دستیاب کھلاڑی ایئرپورٹ پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق، تمام دستیاب کھلاڑی اسپورٹ اسٹاف کے ہمراہ ایئرپورٹ پہنچے ہیں اور دوپہر 12 بجے کولمبو کے لیے روانہ ہوں گے۔

سری لنکا جانے والےکھلاڑیوں میں سلمان علی آغا، عبداللّٰہ شفیق، فہیم اشرف، سعودشکیل، محمدرضوان، طیب طاہر، شاہین آفریدی، حارث رؤف اور وسیم جونیئر شامل ہیں جبکہ اسامہ میر اور شاداب خان انگلینڈ سے سری لنکا پہنچیں گے۔

لنکا پریمئیر لیگ کھیلنے والے کپتان بابراعظم، نسیم شاہ، محمدنواز،  افتخاراحمد، محمدحارث، فخرزمان، امام الحق سری لنکا میں ٹیم جوائن کریں گے۔

قومی کرکٹ اسکواڈ 18 اگست کو ہمبنٹوٹا میں اکٹھا ہوگا، ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر 23 اگست کو سری لنکا میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔

پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، سیریز کا پہلا ون ڈے میچ 22 اگست کو کھیلا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.