میڈیا جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے پیمرا ترمیمی بل 2023 کو منظور اور اس پر دستخط کرنے پر صدر مملکت عارف علوی کا شکریہ ادا کیا ہے۔
صحافتی تنظیموں پی ایف یو جے، سی پی این ای، ایمنڈ، اے پی این ایس اور پی بی اے کی نمائندگی کرنے والی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے اپنے بیان میں آئینی ترمیم کی ضرورت کو سمجھنے پر صدر علوی کی تعریف کی ہے۔
کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ اس ترمیم سے جعلی خبروں کے غلط استعمال کی اصطلاح اور الیکٹرانک میڈیا کے ورکرز کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ اس ترمیم سے چیئرمین پیمرا کی تعینانی کا اختیار حکومت کے بجائے پارلیمنٹ کے پاس جائے گا۔ موجودہ بل درست سمت کی جانب ایک قدم ہے۔
Comments are closed.