جمعہ30؍محرم الحرام 1445ھ18؍اگست 2023ء

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 303 روپے سے متجاوز

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ دونوں جگہ ڈالر کی قیمت بڑھنے کا سلسہ جاری ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1.50 روپے مہنگا ہو کر 303.50 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ انٹر بینک میں ڈالر 2.99 روپے مہنگا ہو کر 294 روپے 50 پیسے کا ہے۔

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے معاہدے کے بعد 4 جولائی تک انٹر بینک میں ڈالر 275 روپے 44 پیسے کا تھا اور 4 جولائی کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 19 روپے 6 پیسے کا اضافہ ہوا۔

4 جولائی 2023 کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 6.50 فیصد مہنگا ہوا۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر ملک محمد بوستان نے کہا ہے کہ درآمدی کنٹینرز رُکے ہوئے تھے جو اب کلیئر ہوئے اس لیے بھی ڈالر کی قیمت بڑھی ہے۔

ملک بوستان کا کہنا ہے کہ ملک کی معیشت کو بہتر کرنے کے لیے سخت فیصلے کرنا ہوں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 291.51 روپے پر بند ہوا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.