بدھ 28؍محرم الحرام 1445ھ16؍اگست 2023ء

غیر ملکی مخیر پاکستانیوں کا رضوانہ اور ایمن کی امداد کا اعلان

نگراں وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ معصوم بچیوں رضوانہ اور ایمن پر گھریلو تشدد کے بارے میں جیو نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد غیر ملکی مخیر پاکستانیوں نے ان بچیوں کے لیے امداد بھیجی ہے۔

ڈاکٹرجاوید اکرم نے بتایا کہ گھریلو تشدد کا شکار بچیوں رضوانہ اور ایمن کو غیر ملکی امداد فراہم کر دی گئی ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ غیر ملکی مخیر حضرات نے پنجاب حکومت کو امدادی رقوم کےچیک بھجوائے ہیں جو ان کے والدین کےحوالے کردیے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ غیر ملکی مخیر حضرات نے دونوں بچیوں کی کفالت کا ذمہ بھی اٹھا لیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.