یورپی ملک بلغاریہ کی سفیر ارینا گانچیوا نے پاکستان کے 76ویں یومِ آزادی پر سبز رنگ کے کپڑے زیب تن کرکے سب کے دل جیت لیے۔
اسلام آباد میں قائم بلغاریہ کے سفارتخانے نے ٹوئٹر پر سفیر کی خوبصورت تصویر شیئر کی۔
سفیر ارینا کے عقب میں پاکستان کا سبز ہلالی پرچم ہے اور وہ دارالحکومت کے کسی پارک میں ہیں۔
ٹوئٹر پوسٹ میں سفارتخانے کی طرف سے پاکستانیوں کو یومِ آزادی کی مبارک باد کے ساتھ ساتھ پاکستان پائندہ باد کا نعرہ بھی لگایا گیا۔
Comments are closed.