جمعرات 29؍محرم الحرام 1445ھ17؍اگست 2023ء

سندھ کے نامزد نگراں وزیراعلیٰ کون ہیں؟

جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر سندھ کے نگراں وزیر اعلیٰ نامزد کردیئے گئے،  وہ سال 2015 میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج مقرر ہوئے، ان کے پروفائل کا جائزہ لیتے ہیں۔

مقبول باقر کی تاریخ پیدائش سال 1957 ہے، انہوں نے کراچی سے ایل ایل بی کیا اور 1981 میں وکالت کے شعبے سے منسلک ہوئے۔

مقبول باقر سال 2002 میں سندھ ہائی کورٹ کے جج مقرر ہوئے۔

سال 2013 میں چیف جسٹس سندھ ہائی مقرر ہوئے، سال 2015 میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج مقرر ہوئے۔

جسٹس مقبول باقر 4 اپریل 2022 میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے۔

وہ 2013 میں ایک دہشتگرد حملے میں شدید زخمی بھی ہوئے تھے، حملے میں ان کے سیکیورٹی عملے سمیت 9 افراد شہید ہوگئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.