پیر 3؍صفر المظفر 1445ھ21؍اگست 2023ء

حنا پرویز بٹ نے لندن واقعے پر مذمت کرنیوالوں کا شکریہ ادا کیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما حنا پرویز بٹ نے لندن میں ان کے ساتھ پیش آئے واقعے کی مذمت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سماجی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں حنا پرویز بٹ نے کہا کہ جن جن لوگوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لوگوں کے بدتمیزی کرنے کی مذمت کی ہے میں ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

حنا پرویز بٹ نے کہا کہ معاملہ یہاں پر میری ذات کا نہیں بلکہ ملک کا ہے، پی ٹی آئی کے لوگ ایسی حرکات کر کے پوری دنیا میں پاکستان کو بدنام کر رہے ہیں۔

رہنما ن لیگ حنا پرویز بٹ کا کہنا ہے کہ لندن میں پی ٹی آئی کارکنوں نے میرے بیٹے کے سامنے مجھ پر حملہ کیا۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے یہ بھی کہا کہ ان لوگوں میں پی ٹی آئی چیئرمین کی تربیت بول رہی ہے۔

یاد رہے کہ حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ لندن میں پی ٹی آئی کارکنوں نے میرے بیٹے کے سامنے مجھ پر حملہ کیا ہے۔

اس حوالے سے انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ  پر ایک بیان بھی جاری کیا تھا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کارکنوں نے مجھ پر بوتلیں پھینکیں اور مغلظات بکیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.