نامزد نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی جانب سے قریبی رفقا کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔
عشائیہ میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اور سینیٹر سرفراز بگٹی سمیت بلوچستان کے سینیٹرز اور باپ پارٹی کے رہنماؤں نے شرکت کی۔
نگران وزیراعظم عشائیے کا اہتمام پنجاب ہاؤس میں کیا، اس موقع پر شرکاء نے انوار الحق کاکڑ کو مبارکباد پیش کی۔
واضح رہے کہ انوار الحق کاکڑ آج نگراں وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے، حلف برداری کے بعد نگراں کابینہ کا فیصلہ کیا جائے گا۔
Comments are closed.