دی ہنڈریڈ میز چیمپئن شپ کے 18ویں میچ میں پاکستان کے آل راؤنڈر اسامہ میر نے تباہ کن بولنگ کی اور اپنی ٹیم کی فتح میں نمایاں کردار ادا کیا۔
لیڈز میں کھیلے گئے مانچسٹر اوریجنلز اور ناردرن سپر چارجرز کے میچ میں اسامہ میر نے بیٹنگ میں تو صرف 7 رنز ہی بنائے لیکن بولنگ سے مختلف ٹیم کی بیٹنگ لائن کو تباہ کردیا۔
اسامہ میر نے ناردرن سپر چارجرز کے ابتدائی 4 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا اور میچ پر اپنی ٹیم کی گرفت مضبوط کردی۔
پاکستانی آل راؤنڈر نے 20 گیندوں پر صرف 19 رنز دے اور 4 وکٹیں اپنے نام کیں، یوں اُن کی ٹیم میچ 40 رنز سے جیت گئی۔
Comments are closed.