اتوار 25؍محرم الحرام 1445ھ13؍اگست 2023ء

امریکا: ہوائی میں صدی کی بدترین آگ سے مرنیوالوں کی تعداد 93 ہوگئی

امریکی ریاست ہوائی میں صدی کی بدترین آگ سے مرنے والوں کی تعداد 93 تک پہنچ گئی ہے۔ آگ سے تباہ عمارتوں میں لاشیں تلاش کرنے کا کام جاری ہے جس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔

ریاست ہوائی کی کاؤنٹی ماؤوی میں لگنے والی آگ سے دو ہزار ایکڑ سے زائد کا رقبہ جل چکا ہے اور 22 سو سے زیادہ مکانات مکمل تباہ یا نقصان کا شکار ہوئے ہیں۔

آگ سے ہونے والے نقصان کا تخمینہ ساڑھے پانچ ارب ڈالر لگایا جا رہا ہے، تباہ حال عمارتوں سے لاشوں کی تلاش کےلیے کتوں کی مدد بھی لی جا رہی ہے۔

کاؤنٹی کے کئی علاقوں میں چار روز بعد بھی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔

امریکا میں اس سے پہلے 2018 میں کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے 85 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.