بدھ 21؍محرم الحرام 1445ھ9؍اگست 2023ء

سندھ کے ساحلی علاقوں میں آج بارش کی پیش گوئی

سندھ کے ساحلی علاقوں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج پنجاب کے بعض علاقوں، جنوبی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بھی بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ روز بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوئی، جبکہ تیز ہواؤں کے باعث شہر کا موسم خوشگوار رہا۔

اُدھر راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز موسلادھار بارش ہوئی۔

بابوسر ٹاپ اور گردونواح میں بھی تیز بارش ہوئی جبکہ دیامر اور گردونواح میں سیلابی صورتحال رہی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.