بدھ 21؍محرم الحرام 1445ھ9؍اگست 2023ء

کراچی میں فائرنگ سے رینجرز اہلکار شہید

کراچی کے علاقے لیاری چاکیواڑہ بہار کالونی میں فائرنگ سے رینجرز کا اہلکار شہید ہوگیا۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق لیاری بہار کالونی الفلاح چوکی کے باہر فائرنگ سے رینجرز اہلکار شہید ہو گیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق اسنیپ چیکنگ کے دوران مشتبہ موٹرسائیکل سوار افراد کو روکنے کا اشارہ کیا، جس پر ملزمان نے فائرنگ کردی، فائرنگ سے رینجرز اہلکار لانس نائیک دلشاد شہید ہوگیا۔

ترجمان رینجرز کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آئی جی پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے رینجر اہلکار کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.