وزیراعظم شہباز شریف نے حکومتی اتحادیوں کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ سے آگاہ کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اتحادیوں کے اعزاز میں عشائیے میں وزیراعظم نے 9 اگست کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ دے دی۔
وزیر اعظم نے اتحادی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسمبلی توڑنے کی سمری 9 اگست کو بھیج دیں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نگراں وزیر اعظم کےلیے کل سے مشاورت ہوگی، آئندہ 2 سے 3 روز میں مشاورت کا عمل مکمل کرلیں گے۔
واضح رہے کہ موجودہ قومی اسمبلی کی مدت 12 اگست کی رات 12 بجے پوری ہورہی ہے۔
Comments are closed.