پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دے دیا۔
اسد عمر نے کہا کہ نواز شریف کو آئندہ الیکشن میں اسلام آباد کے کسی بھی حلقے سے تحریک انصاف کے خلاف الیکشن لڑوا لیں، پتا چل جائے گا کہ اسلام آباد والے کیا سمجھتے ہیں۔
ایک بیان میں اسد عمر نے کہا کہ مریم اورنگزیب کا پی ٹی آئی دور حکومت میں حلقےکیلئے صرف ایک ہینڈ پمپ لگانے کا دعویٰ جھوٹا ہے، تحریک انصاف کے دور میں اُن کے حلقے میں نئے کالجز، بنیادی صحت کے مراکز، سڑکوں کی توسیع، گلیوں اور سیوریج کے کروڑوں روپے کے منصوبوں پر کام ہوا۔
اسد عمر نے یہ بھی کہا کہ اس حلقے میں اس سے پہلے 50 سال میں صرف ایک بنیادی صحت مرکز تھا، جی 11 میں نئے اسپتال کا سنگ بنیاد، پانی، گلیوں اور سیوریج کے منصوبے دیے۔
Comments are closed.