مسلیم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں ایک سے بڑھ کر ایک خود ساختہ آئن سٹائن اور سٹیفن ہاکنگ موجود ہے۔
عظمیٰ بخاری نے فردوس عاشق کی پریس کانفرنس پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مریم نوازخاموش ہوں تو ان کو مسئلہ، مریم نواز بولیں تو ان کو مسئلہ، مریم نواز کی ایک ٹوئٹ پر حکومتی منشیوں کی ٹیم پاگل ہوجاتی ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز آپ جیسے خانہ بدوش سیاستدانوں کو گھر پہنچا کر ہی چین سے بیٹھیں گی، جن لوگوں کو سیاست کی الف ب کا پتا نہیں وہ نواز شریف کی بیٹی کا مقابلہ کرنے چلے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پرچی کے سہارے مسلط ہونے والے گمنام لوگ پہلے پہچان بنالیں پھر مریم نواز کا مقابلہ کریں۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ ڈاکٹر عدنان ایک بڑے اسپتال کے انچارج ہیں، فردوس امجد کل تک ڈنگر ڈاکٹر تھی آج ذہنی مریضوں کی انچارج ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ فردوس امجد نے پوری زندگی ایک مریض کو بھی پٹی نہیں کی۔
Comments are closed.