کورونا وائرس کی ویکسینیشن کے لیے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے بزرگ شہریوں کی سہولت کے لیے اہم فیصلہ کیا ہے۔
این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اور اسلام آباد میں 80 سال سے زائد عمر کے شہریوں کی ویکسی نیشن گھر پر کی جائے گی۔
اسد عمر نے کہا کہ بزرگ شہریوں کی گھر پر کورونا ویکسینیشن کے لیے باقی صوبوں کو بھی کہا ہے، صوبے گھر پر ویکسینیشن کا عمل اپنی سہولت کو دیکھ کر سکتے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ بزرگ شہریوں کی گھر پر ویکسی نیشن کا فیصلہ آج این سی او سی اجلاس میں کیا گیا، 80 سال یا زائد عمرکے شہریوں کی گھر پر ویکسینیشن آئندہ دو دن تک شروع کر دی جائے گی۔
Comments are closed.