منگل 13؍محرم الحرام 1445ھ یکم اگست 2023ء

کینسر کے علاج میں پیشرفت، امریکی سائنسدانوں نے ٹیومر ختم کرنیوالی گولی بنالی

کینسر کے علاج میں ممکنہ پیشرفت سامنے آئی ہے، امریکی سائنسدانوں نے ٹھوس ٹیومر کو ختم کرنے والی گولی بنالی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق نئی گولی دیگر خلیات کو نقصان پہنچائے بغر کینسر کی رسولیوں کو ختم کر دیتی ہے۔

گولی کینسر کی افزائش میں مددگار پروٹین پی سی این اے کو نشانہ بناتی ہے، پی سی این اے پروٹین کو پہلے ناقابل علاج سمجھا جاتا تھا۔

کینسر کی گولی 70 اقسام کے کینسر کے خلاف مؤثر پائی گئی ہے، اس گولی کو تھراپی کے طور پر یا علاج کے ساتھ استعمال کیا جاسکےگا۔

اس دوا کا فیز 1 کلینکل ٹرائل میں اب انسانوں پر تجربہ کیا جا رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.