منگل 13؍محرم الحرام 1445ھ یکم اگست 2023ء

آئی سی سی ورلڈکپ 2023: پاکستان کے دو میچز سمیت 6 میچوں کے شیڈول میں ردوبدل پر غور

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈکپ 2023 میں پاکستان کے دو میچز سمیت 6 میچوں کے شیڈول میں ردوبدل پر غور کیا جارہا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ 12 کے بجائے 10 اکتوبر کو کروانے پر غور کیا جارہا ہے۔ 

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ 15 کے بجائے 14 اکتوبر کو ہوگا۔

پاکستان اور بھارت کا میچ 15 کے بجائے 14 اکتوبر کو ہوگا، اسی طرح پاکستان اور سری لنکا کا 10 اکتوبر کا میچ ڈے نائٹ ہوگا۔

10 اکتوبر کو انگلینڈ اور بنگلادیش کا میچ اب ڈے میچ ہوگا جبکہ آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقہ، انگلینڈ بمقابلہ افغانستان، نیوزی لینڈ اور بنگلادیش کا میچ ایک ایک دن پہلے ہوسکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.