بدھ 14؍محرم الحرام 1445ھ2؍اگست 2023ء

پاکستانی گھڑ سوار نے پیرس اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرلیا

پاکستانی گھڑ سوار عثمان خان نے پیرس اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

عثمان خان نے آئرلینڈ میں ہونیوالے ایکیوسٹرئین مقابلوں میں کوالیفائینگ معیار حاصل کرلیا، آئرلینڈ میں عثمان نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

عثمان خان نے اس سے قبل ٹوکیو اولمپکس کیلئے بھی کوالیفائی کیا تھا۔

ٹوکیو اولمپکس سے قبل حادثہ کی وجہ سے عثمان ان مقابلوں میں شریک نہ ہوسکے تھے۔

عثمان خان اولمپک ایکیوسٹرین کیلئے کوالیفائی کرنے والے واحد پاکستانی ہیں، انہوں نے ایشین گیمز کیلئے بھی کوالیفائی کیا تھا تاہم پی ای ایف نے بروقت ایشین گیمز میں عثمان کی انٹری کنفرم نہ کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.