منگل 13؍محرم الحرام 1445ھ یکم اگست 2023ء

زم ایفرو ٹی10 لیگ، ڈربن قلندرز نے ٹائٹل جیت لیا

زم ایفرو ٹی 10 لیگ کے فائنل میں ڈربن قلندرز نے جوبرگ بیگالوز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

ہرارے میں کھیلے گئے فائنل میں 128 رنز کا ہدف ڈربن قلندرز نے 4 گیندوں قبل حاصل کرلیا۔ حضرت اللّٰہ زازئی نے 43 اور آصف علی نے 21 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

اس دوران ٹم سیفرٹ 30 اور آندرے فلیچز نے 29 رنز کی باری کھیلی۔

پہلی بیٹنگ میں جوبرگ بیفالوز نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹ پر 127 رنز بنائے۔

ٹام بینٹن نے 36، محمد حفیظ نے 32 ، یوسف پٹھان نے 25 رنز کی باری کھیلی جبکہ روی بوپارا 22 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

زم ایفرو ٹی10 لیگ کے میچز جیو سوپر پر براہِ راست نشر کیے گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.