بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سینیٹر رضا ربانی نے دستور ترمیمی بل 2021 ایوان میں پیش کردیا

سینیٹر رضاربانی نے سینیٹ کے اختیارات بڑھانے کا مطالبہ کرتا دستور ترمیمی بل 2021 ایوان میں پیش کردیا۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے رضا ربانی نے کہا کہ پارلیمنٹ کے دو ایوانوں کے درمیان اختیارات کی بات ہوتی ہے، قومی اسمبلی کے مقابلے میں سینیٹ کے اختیارات کم ہیں۔

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ اجلاس کے دوران احمد فراز کی غزل پڑھ دی۔

سینیٹر نے کہا کہ ایوانوں کے اختیارات برابر ہونے چاہئیں، بل میں سینیٹ کے اختیارات بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے، آئین کے آرٹیکل 57,62,72,73,86,89,126,159،160,162 اور 166 میں ترمیم کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کے وزیراعلی کو سینیٹ میں بولنے کا اختیار دیا جائے، سینیٹرمتعلقہ علاقے سے ہو، ووٹ منتقل کرا کر دوسرے علاقے سے نہ آئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.