بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فیصل سلطان کے والدین کو بھی کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز لگ گئی

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ایکسپو سینٹر لاہور میں اپنے والدین کو کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز لگوالی۔

اس موقع پر فیصل سلطان نے کورونا ویکسینیشن کے عمل کا جائزہ لیا اور شہریوں سے ملاقات بھی کی۔

عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر ملک بھر میں بزرگ شہریوں کی ویکسی نیشن کا عمل انتہائی منظم طریقہ کے تحت جاری ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 60 ہزار 72 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 3 ہزار 568 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 6 لاکھ 13 ہزار 58 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب سمیت ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے طبی سہولیات میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ 

فیصل سلطان نے مزید کہا کہ کورونا ویکسینیشن کے لیے بہترین انتظامات دیکھ کر بہت خوشی ہورہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.