یونان کشتی حادثے کے علاوہ آئے روز سمندر میں تارکین وطن کی اموات نے یورپی حکمرانوں کے دل دہلا کر رکھ دیے ہیں۔
یورپی یونین بیشتر ممالک تارکین وطن کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ جرمنی کی پارلیمان نے ایک ایسا قانون منظور کیا ہے جس کا مقصد تارکین وطن کو جرمنی پہنچنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔
اس قانون سے یورپی یونین کے باہر سے جرمنی جانے کے خواہش مند تارکین وطن کے لیے آسانی پیدا ہو گی جس میں کینیڈا کی طرز کے پوائنٹس کا نظام متعارف کروایا جائے گا۔
اس نظام کے تحت عمر، مہارت، تعلیم اور جرمنی سے کسی قسم کے تعلق پر پوائنٹس دیے جائیں گے۔
تنخواہ، تعلیمی قابلیت اور جرمن زبان پر عبور کی شرائط میں بھی نرمی کی جائے گی۔
اس قانون کے بعد ایسے تارکین وطن کے لیے بھی جرمنی جانا آسان ہو گا جن کے پاس کسی نوکری کی پیشکش موجود نہیں ہے۔
جرمنی نے تارکین وطن کے لیے ملک کو پرکشش بنانے کے لیے انہیں اپنے ساتھ بیوی اور بچوں کے علاوہ والدین کو بھی لانے کی اجازت دی ہے۔
جرمنی کی پالیسی میں یہ ایک اہم اور نیا موڑ ہے۔
دہائیوں تک جرمنی میں برسراقتدار رہنے والی حکومتیں اس خیال کی مخالفت کرتی رہی ہیں کہ جرمنی تارکین وطن کی منزل ہو سکتا ہے۔
Comments are closed.