ہفتہ 5؍ذوالحجہ 1444ھ24؍جون 2023ء

جرمنی کی اپنے شہریوں کو ماسکو کا سفر نہ کرنے کی ہدایت

جرمن وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں کو ماسکو کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔

جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیئربوک کا کہنا ہے کہ روس میں درپیش صورتحال پر نظر رکھی ہوئی ہے، روس کی صورتحال پر بین الاقوامی ساتھیوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ روس میں موجود جرمن شہریوں کو ہماری سفری ہدایات پر عمل کرنا چاہیے۔

روس کے صدر ویلادمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ بغاوت میں حصہ لینے والوں کو سزا دی جائے گی۔

خیال رہے کہ روس کی نجی فوجی کمپنی ویگنر گروپ نے روسی فوجی قیادت کے خلاف بغاوت کر دی ہے۔

ویگنر گروپ نے اپنے ہراوّل دستے میں شامل اہلکاروں کو روسی طیاروں کی جانب سے مبینہ نشانہ بنائے جانے پر علم بغاوت بلند کردیا اور آخری حد تک جانے کا اعلان کیا ہے۔

ویگنر گروپ کے سربراہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے گروپ میں شامل سیکڑوں جنگجوؤں کو وزیر دفاع کے حکم پر بمباری سے ہلاک کیا گیا ہے جبکہ 2 ہزار جنگجوؤں کی لاشیں چھپادی گئی ہیں تاکہ یوکرین میں نقصانات کم کرکے دکھائے جاسکیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.