اتوار 28؍ذیقعد 1444ھ18؍جون 2023ء

یونان کشتی حادثہ: گوجرانوالہ کے 14 افراد بھی لاپتہ

یونان کے کشتی حادثے میں لاپتہ ہونے والوں میں گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں کے 14 افراد بھی شامل ہیں۔

لاپتہ افراد میں میلوورکاں کا رہائشی اسامہ اور نتھوسویا کا اسد اللّٰہ بھی شامل ہے۔

اس طرح نتھو سیویا کا ارسلان، منگوکی ورکاں کا حماد، چک پاکھر کا رہائشی اسد اللّٰہ گوندل بھی کشتی حادثے کے بعد سے لاپتہ ہے۔

بھاکراں والی کے رہائشی 4 دوست انعام ،شاہ زیب، وجاہت اور جاوید بھی ان لاپتہ افراد میں شامل ہیں۔

ماچھیکے سندھواں کا رہائشی سانول، اروپ کا محمد ناصر، وزیر آباد کے رہائشی علی حسنین، اورنگزیب اور شہریار کا بھی اب تک کچھ معلوم نہیں ہو سکا ہے۔

واضح رہے کہ 14 جون کو یونان میں تارکینِ وطن کی کشتی ڈوبنے سے 79 مسافر ہلاک ہو گئے تھے جبکہ 104 کو زندہ نکال لیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.