سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد کے میئر اور ڈپٹی میئر بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔ نو منتخب میئر اور ڈپٹی میئر کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کاشف شورو حیدرآباد کے مئیر اور صغیر قریشی ڈپٹی مئیر منتخب ہو گئے۔
الیکشن کمیشن نے حیدرآباد کے میئر اور ڈپٹی میئر کے بلا مقابلہ منتخب ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
صوبائی وزیر سعید غنی نے حیدرآباد کے نومنتخب میئر اور ڈپٹی میئر کو بلا مقابلہ منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔
کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کے لیے پولنگ اسٹیشن تبدیل کر دیا گیا ہے۔
کراچی کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کے لیے پولنگ اسٹیشن کی تبدیلی سمندری طوفان بپرجوائے کے پیشِ نظر کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق الیکشن اب پاکستان آرٹس کونسل کے آڈیٹوریم میں ہوگا۔
الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق پہلے پولنگ اسٹیشن کے ایم سی ہال ایم اے جناح روڈ پر رکھا گیا تھا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پولنگ اسٹیشن 15 جون کو کراچی میں ممکنہ تیز بارشوں کےباعث تبدیل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کل (15 جون کو) کراچی کے میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب ہوگا۔
Comments are closed.